پاکستان 52 سالہ سردی کا ریکارڈ

پاکستان میں 52 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

ویب ڈیسک: 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو رہی ہے. جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ھے. جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرہن ہوگا. جو صبح 10:41 بجے ختم ہوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرہن ہوگا. جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اسں کا شکار ہو سکتے ھیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں. خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے. اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ہے وہی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ہے .اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں. اور بلاضرورت گھر سے باہرنہ نکلنے دیں۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

تبصرے بند ہیں