دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع دیرلویر کے علاقہ شلفلم خاراڑی اپنے دوست کے ساتھ آنیوالی 37 سالہ سعودی خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون عریبین بینک میں آفیسر ہیں اور اپنے 22 سالہ ڈرائیور احد کے ساتھ 25 رمضان کو دیر لوئر آئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس معاملے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو فوری طور پر خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ دیرلوئر کے نوجوان احد کے خلاف اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام نے اپنی تفتیش اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاہم تاحال سعودی خاتون اور لڑکے کا سراغ نہ مل سکا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا