Ajmal Wazir 1024 3

کل دوپہر سے 12٫000 روپے امداد مستحقین کو موصول ہونا شروع ہو جائے گی – مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور :مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی کرونا وائرس کے بارے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس، کل دوپہر سے 12٫000 روپے امداد مستحقین کو موصول ہونا شروع ہو جائے گی، صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندھی کی جا چکی ہے، تمام تر ٹرانزیکشنز انلائن ہونگی اور مستحقین کو کیش امداد دی جائے گی، ابتک صوبے بھر سے کرونا کے 527 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے،527 کیسز میں سے ابتک 18 اموات ہوئی ہیں.

مزید پڑھیں:  اپوزیشن کا حصہ ہیں اور رہیں گے: فضل الرحمان نے واضح کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوارنٹائین سنٹرز سے 37 افراد اج اور 27 افراد کل صحتیاب ہوکر گھروں کو بھیج دیے جائیں گے، افغان باشندوں کی واپسی کے لیے 6-9 اپریل تک طورخم بارڈر کھول دیا گیا ہے، ابتک 15956 افغان باشندوں کی واپسی ممکن ہوئی ہے،صوبے بھر میں کل 272 کوارنٹائیں سنٹرز اور 110 ائیسولیشن سنٹرز قائم ہیں،
انے والے دن ںہت اہم ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دے.

مزید پڑھیں:  فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا