ہفتہ وار مہنگائی 0.55 فیصد اضافے

حکومت کا ہفتہ وار مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافے کا اعتراف

مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں استحکام اور 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گذشتے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے، سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ٹماٹر، پیاز، آلو، چکن، چینی، انڈے، گندم، چینی سمیت مختلف اشیائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا.

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں بدستور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے،صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی مسلسل فراہمی سے قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں، چینی کے نئے ذخائر آنے سے چینی کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، سیکرٹری خزانہ نے بتایاکہ دالوں کی قیمتوں میں کچھ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ بھی پڑھیں