یاسر حسین نے کرسمس پر بیٹے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

معروف اداکار یاسر حسین نے کرسمس کے موقع پر اپنے بیٹے کبیر حسین کی سوشل میڈیا پر پہلی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اور بیٹے کبیر کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اقراءعزیز صوفے پر بیٹھے اپنے 5 ماہ کے بیٹے کی تصاویر بناتی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

یہ بھی پڑھیں:اقراء عزیز نے 5 ماہ بعد بیٹے کا چہرہ دِکھا دیا

انہوں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس مبارک، اور تما م پاکستانیوں کو یوم قائد مبارک ہو‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

خیال رہے کہ رواں برس 23 جولائی کو اقراء اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن جوڑے نے بیٹے کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا تھا۔