بنوں میں پولیس مقابلہ

بنوں میں پولیس مقابلہ، 2 خطرناک اشتہاری مارے گئے

بنوں میں پولیس مقابلہ میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گئے ۔ بنو ں نارکو ٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تھانہ احمدزئی (سب ڈویژن وزیر بنوں) کے علاقے پنگ کے قریب پہاڑی علاقے میں پیر کے روز منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ جہاں موجود اشتہاری ملزموں احتشام اللہ ولد حمید اللہ سکنہ ہنجال امیر خان علاقہ منڈان اور امین اللہ ولد شیر اللہ سکنہ مٹکی بیزن خیل علاقہ ٹان شپ بنوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔ ڈی پی او بنوں عمران شاہد نے بتایا کہ یہ دونوں ملزم قتل، منشیات اور دیگر سنگین جرائم میں اشتہاری مجرم تھے اور ضلع بنوں کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی رائفل، ایک 30 بور پستول، 02 دستی بم، 2230 گرام چرس اور 200 گرام افیون، ڈیجیٹل سکیل اور ایک سی جی 125 ہنڈا موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل