اکوڑہ خٹک نوجوان کی نعش

اکوڑہ خٹک، دلہن کے کمر ے سے نوجوان کی نعش برآمد

اکوڑہ خٹک عجیب آباد میں نئی نویلی دلہن کے کمر ے میں نوجوان کو پرسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ گھر کے تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ لیڈی ڈاکٹر عابدہ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی محمود کی شادی 18روز قبل ہوئی تھی۔ گھر سے دلہن اور دولہا سمیت تین بھائی روپوش ہیں۔ مقتول کے موبائل سے دلہن کے ساتھ روابط کے شواہد مل گئے ہیں۔ اکوڑہ خٹک پولیس کو محلہ عجیب آباد میں لیڈی ڈاکٹر عابدہ دختر رضا علی شاہ کے گھر میں نعش کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو لیڈی ڈاکٹر کے بھائی محمود کے کمرے سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت حسیب الرحمان ولد مجیب الرحمان سکنہ اضاخیل بالا سے ہوئی ۔ لیڈی ڈاکٹر عابدہ کے بھائی محمود کی شادی 18روز قبل ثناء ساکن تہکال پشاور سے ہوئی تھی۔ معلوم ہوا کہ نوجوان حسیب الرحمان کے موبائل فون کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ دلہن ثناء اور اس کے درمیان مبینہ طور پر تعلقات تھے ۔ایس پی ارشد خان کے مطابق لیڈی ڈاکٹر عابدہ کا کلینک بھی مکان کے اندر ہی ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ دلہن ثناء نے حسیب الرحمان کو بلایا ہے۔ پڑوسیوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ رات گئے بڑا شور تھا اور اس کے بعد یہ لوگ اچانک کہیں چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید