اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں تاہم گزشہ رات سے شمالی غزہ خاص طور سے بیت لاحیہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 79 فلسطینی شہید جبکہ 86 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا