پشاور اسلامیہ کالج میں فائرنگ

پشاور: اسلامیہ کالج میں فائرنگ، ایک طالب علم زخمی

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں خلیل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بدھ کے روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی طالب علم طلحہ کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

یہ بھی پڑھیں: پشاور: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا،1 جاں بحق 3 بچے زخمی

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی میں مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان اس سے پہلے بھی یونیورسٹی کے احاطہ میں فائرنگ اور مشیات جیسے غیر قانونی کاموں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

طالب علموں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں آؤٹ سائیڈرز اسلحہ کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔

اسلامیہ کالج کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرکے آؤٹ سائیڈرز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔