بھارتی اداکارہ جیا بچن

بھارتی اداکارہ جیا بچن بھی کورونا وائرس کی شکار

معروف بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا 31 جنوری کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تب سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایک بیان میں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے آج پانچواں دن ہے جب جیا بچن کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 15: تیجسوی پرکاش فاتح قرار

یہ بھی پڑھیں: معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی پانچویں برسی

واضح رہے کہ کچھ دن قبل جیا بچن کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی شریک اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور دہلی میں شوٹنگ کا شیڈول بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔