بھارت انتہا پسندی مسلمان خاتون صحافی

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، مسلمان خاتون صحافی کی 1 کروڑ رقم ضبط

ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو انتہا پسندی عروج پر، حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی جے پی سرکار کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پرکھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پر مشہور مسلمان خاتون صحافی اور مصنفہ رعنا ایوب کی ایک کروڑ سے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث بھارت میں ایک سال کے دوران آٹھ ہزار افراد کی خودکشی

بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقاتی ادارے ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اے ائی ڈی نے بھارتی صحافی رعنا ایوب پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگا کررقم ضبط کی۔

اے ائی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رعنا ایوب نے خیراتی ادارے کے نام پررقم جمع کی جو پہلے ان کے والد اور بہن اورپھر رعنا ایوب کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، گوتریس

مشہور صحافی رعنا اکثر پی جے پی حکومت کو مسلمان دشمن پالیسیوں پرتنقید کا نشانہ بناتی ہیں، ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر خاتون صحافی کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔