کورونا کے باعث بھارت میں خودکشی

کورونا کے باعث بھارت میں ایک سال کے دوران آٹھ ہزار افراد کی خودکشی

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ ذہنی اور مالی مشکلات کا سامنا کرتے رہے، جہاں کچھ اس مشکل وقت سے نکل آئے وہیں کچھ نے ہمت ہار کر اپنی جان لے لی، بھارت میں سال 2020 میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے بے روزگاری اور مالی مشکلات جیسی پریشانیوں کے باعث 8 ہزار افراد نے خودکشی کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے، جونیئر ہوم منسٹر نے کہا کہ ان افراد نے بے روزگاری، دیوالیہ پن، قرض کی وجہ سے اپنی جانیں لے لیں۔ ان کے مطابق مالیاتی بحران کی وجہ سے 2018 اور 2020 کے درمیان ملک میں 25 ہزار 251 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس نے روزگار اور آمدنی پیدا کرنے کے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے صرف پانچ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا علاج دستیاب

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ فلیگ شپ پروگرام بشمول گھریلو پیداوار، ڈیجیٹلائزیشن، صفائی، سمارٹ سیٹیز، ہاسنگ، انفراسٹرکچر اور صنعت، روزگار کے پیداواری مواقع کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ حکومت ذہنی امراض کو کم کرنے کے لیے حکومت نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام کو نافذ کر رہی ہے جس کے تحت ملک کے 692 اضلاع میں ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام(ڈی ایچ ایم پی)کے نفاذ کی حمایت کی جائے گی۔حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ ان پروگراموں کا مقصد خودکشی سے بچا کی خدمات، کام کی جگہ پر تنا کا انتظام، زندگی کی مہارت کی تربیت اور اسکولوں اور کالجوں میں مشاورت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی خدمات کو روک تھام سے لے کر طویل مدتی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان