قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جاری حملوں کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہر بار اسرائیل میں نہ مانوں کی رٹ لگائے بیٹھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب کی بار غزہ پر اسرائیلی افواج کے حملے جاری رکھنے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی جارحیت سے بھرپور پیغام جاری کر دیا۔
ایکس پیغام میں یوو گیلنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا ہو جانا چاہئے تاہم جنگ پھر بھی نہیں رکے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا