موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں ہوائیں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں گرمی ریکارڈ گئی گئی تھی تاہم اب سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نےچینی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا