حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ11زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں تین فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔
غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف)نے بتایا کہ 11زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اس نے کیرم شالوم کے قریب سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹولے پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا ایک برسٹ چلایا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا