پشاور ٹک ٹاکرعلیشاہ والد

پشاور، ٹک ٹاکرعلیشاہ کے والد دائود شاہ فائرنگ سے زخمی

پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود تحصیل گورگٹھڑی زیارت حضرت شیخ سدو پیر بابا کے قریب ٹک ٹاکر علیشاہ 007 کے والد دائود شاہ نامی شخص کو ٹانگ پر فائر کر کے زخمی کر دیا۔

مجروح دائود شاہ شاہ کو زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری

یہ بھی پڑھیں:طائف خان کیس،ماں بیٹی کے کریمنل ریکارڈ کی چھان بین

مجروح کی منکوحہ کے مطابق صدر اکبر شاہ نے پہلے کال کر کے داود شاہ کو بلایا جہاں سے واپسی پر داود شاہ پر فائرنگ ہوئی ، داود شاہ کی بیوی سونیا شاہ اس وقت ہسپتال میں موجود ہے جہاں اس نے صدر اکبر خان، جان حبیب اور زیارت گل پر دعویداری ظاہر کی ہے انہوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی ان کے گھر پر فائرنگ کر چکے ہیں تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول