عبدالرزاق کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق کو قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس گھر کی جانب روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے منگنی کرلی

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

پولیس اہلکار نے رزاق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دروازے سے داخل نہیں ہو سکتے۔جس پر آل راؤنڈر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو روز یہیں سے جاتا ہوں، مگر پولیس اہلکاروں نے اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال

آج قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ کھیلا جارہا ہے، زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قذافی اسٹیڈیم کے باہر ڈی ایس پی کی شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔