ہلکا بستہ ایکٹ

حکومت کا ہلکا بستہ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے جائزہ اجلاس میں نجی اورسرکاری سکولوں میں ہلکا بستہ ایکٹ کے مطابق سکول بیگز کے لئے مقرر وزن پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اجلاس میں اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نجی تعلیمی اداروں کو 12 سال سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کی ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی وہ سکولز جنہوں نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور نجی سکولوں کی منتخب تنظیموں اور سکول مالکان کی سیمینارز اور آگاہی مہم میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کبیر خان آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اتھارٹی کو نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، امتحانی ہالوں اور طلباء و طالبات کی مکمل تفصیلات تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن سکولوں کے مسائل ہیں اور اتھارٹی ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ان کو ہرگز امتحانی ہال نہیں دیئے جائیں، اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کبیر آفریدی نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات