ماہرہ خان ویب سیریز

ماہرہ خان کی بطور پروڈیوسرپہلی ویب سیریز”بارواں کھلاڑی“نمائش کے لیے تیار

لالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی بطور پروڈیوسر پہلی ویب سیریز ”بارواں کھلاڑی“ نمائش کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے تمام فنکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی بطور پروڈیوسر ویب سیریز ہے جس میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائی ہوں جب کہ تمام نئے فنکاروں کے ساتھ خود بھی نظر آؤ گی، کرکٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، پوری ٹیم نے بھر پور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ویب سیریز بارواں کھلاڑی کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے۔ جاری کردہ ٹیزر میں معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی اور سرمد سلطان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی ویب سیریز بارواں کھلاڑی 5 مارچ کو پیش کی جائے گی۔