بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم قید

7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد کم عمر ملزم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 14سال قید کی سزا سنادی جبکہ ملزم کو جیل کے اندر قائم ری ہبلیٹیشن سنٹر منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے، استغاثہ کے مطابق مسمی (ا) پر الزام تھا کہ اس نے اچینی پایاں میں سات سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا، مقدمے کی سماعت مکمل اور جرم ثابت ہونے پر دو دفعات میں الگ الگ سات، سات سال قید کی سزا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی