سوناکشی سنہا وارنٹ گرفتاری

شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کی وارنٹ گرفتاری جاری

بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے 2019 میں مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کا 37 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا لیکن پھر اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کے خبروں کی تردید کر دی

آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو ‘مہمان خصوصی’ کے طور پر مدعو کیا، پرمود کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے، تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔

ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔