مصر میں بچے میں 4 گردے

مصر میں بچے کی جسم میں 2 کی بجائے 4 گردے ہونے کا انکشاف

مصر میں چار ماہ کے بچے کو مختلف علامتوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں الٹرا ساونڈ کرنے کے بعد بچے میں 2 کی بجائے 4 گردے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں 4 مہینے کے بچے کو بار بار الٹیاں، بخار اور انفیکشن ہونے پر ہسپتال لایا گیا، ہسپتال میں کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے جن میں مریض بچے کی بیماری کی تشخیص ہو گئی جسے ڈپلیکس کڈنی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بانجھ پن کا علاج مفت کرانے کا اعلان کر دیا

اس بچے کے جسم میں پیدائشی طور پر 4 گردے ہیں، طبی ماہرین کی ٹیم سرجری یا دواوں سے اس مرض کا علاج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

کیٹاگری میں : صحت