پاکستانی ٹرکوں کی وسط ایشیا رسائی

پاکستانی ٹرکوں کی وسط ایشیا تک رسائی ممکن ہوگئی

حکومت پاکستان نے افغانستان اور پاکستان کے مابین مال بردار ٹرکوں کی آزادنہ نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے فیصلے کی روشنی میں پاکستانی ٹرکوں کو وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل ہوجائیگی جس سے پاکستان کی برآمدات بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے نائب صدراور فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق سرحدی کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو سرحد عبور کرنے کے بعد ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں سامان کی منتقلی سے چھٹکارا حاصل ہوگا جبکہ ماضی میں ہمارے مال جو کہ وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پا کستانی ٹرکوں میں لوڈ ہو کر ایکسپورٹ کیلئے جاتے تھے وہ کابل سے آگے نہیں جا سکتے تھے اور کابل میں افغان ٹرکوں میں یہ مال آگے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھیج دیا جاتا تھا کیونکہ ہمارے ٹرکوں کو صرف کابل تک جانے کی اجازت تھی۔ اب نئے آرڈرکے مطابق ہمارے ٹرک کابل سے آگے اور اسی طرح افغانی ٹرک کراچی تک اپنا مال آزادانہ لے جا سکیں گے۔ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ وزارت تجارت کے آرڈر کے مطابق افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور قندھار میں قونصل جنرل کے دفتر سے اجازت لے سکتے ہیں جبکہ پاکستانی تاجر پشاور اور کوئٹہ میں افغان قونصل خانوں سے اجازت لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان