پشاور ماڈل ڈگری کالجز جشنِ بہاراں

پشاور ماڈل ڈگری کالجز برائے طلباء میں میلہ جشنِ بہاراں

پشاور ماڈل ڈگری کالجزبرائے طلباء کا سالانہ میلہ جشنِ بہاراں کالج کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی محمد امتیاز ایوب چیئرمین مردان بورڈ تھے۔ تقریب میں نوجوان شاعر افسر الملک افغان ،دیگر مہمانِ گرامی اور سکول و کالجز کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلے میںطلباء کی دلچسپی کے لئے مختلف اقسام کے رنگا رنگ اسٹالز لگائے گئے تھے ۔طلباء نے اتن ڈانس ، میوزیکل کنسرٹ ، ملی نغمے ، ربا ب اور گٹار کی دھنیں اور مختلف سٹیج فرفارمنس پیش کرکے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔ نوجوان شاعرنے اپنے جوشیلی شاعری سے طلباء میں ایک نیا جوش پیدا کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ حسبِ روایت تقریب کے احتتام پر’ لکی ڈرا ‘ کا مرحلہ طلباء کی توجہ کا مرکز رہا اورطلباء میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے۔ ڈائریکٹر پشاور ماڈل ڈگری کالجز محمد سہیل نے مہمانِ خصوصی کو کالج کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ مہمانِ خصوصی نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور اس جیسی تقریبات کے انعقاد پر زور دیا اور اس کو تعلیم کا اہم جز قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے