بی آرٹی نئے لوکل روٹس

بی آرٹی کے نئے لوکل روٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے نئے لوکل روٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بی آر ٹی کے مرکزی دفتر چمکنی میں منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر مانیئٹرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو بی آر ٹی کے نئے مختلف روٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نئے روٹس پر اب تک کام کی پیش رفت کے بارے گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بی آر ٹی کے نئے لوکل روٹس پر جاری کام میں تیزی لائی جائے کیونکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ بی آر ٹی کی سہولت کو دوسرے علاقوں تک بھی توسیع دی جائے تاکہ ان لوگوں کو بھی سفری سہولت میسر ہو اور ان کی بھی محرومی کو دور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے بہترین سفری سہولت کا ایک ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ لاکھوں کی تعداد میں اس سفری سہولت سے مستفید ہورہے ہیں، بی آر ٹی کو بہترین خدمات کی بدولت دنیا میں گولڈ سٹنڈرڈ بی آر ٹی کا ایوارڈ بھی مل گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے عوام کو سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام میں بھی بہتری آئی ہے اور لوگ آسانی سے سفر کرتے ہیں انہوں نے کہا عوام کو مذید سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کنٹرول روم کا دورہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا