تحریک عدم اعتماد: بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی باپ نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے، اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان

بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ماضی کے تجربات کے بعد نئے ارادے کیساتھ آئے ہیں ہم چاہتےہیں نئی حکومت کیساتھ بلوچستان کے۔معاملات کو دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  خوشاب میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

بی اے پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی مداخلت کا الزام لگاتے وقت گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ سے متعلق عمران خان کیا جواب دیں گے، فارن فنڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔