روزانہ تیس ہزار یوکرینی مہاجرین وطن لوٹ رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد ملک سےہجرت کرنے والے یوکرینی لوگوں میں سے روزانہ 30,000 اپنے وطن واپس آرہے ہیں۔

ادارے کے مطابق اب تک بیرون ملک جانے والے 870,000 سے زیادہ یوکرینی اب اپنے آبائی ملک واپس جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

دریں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ، مارٹن گریفتھس نے جمعرات کو کہا کہ اقوام متحدہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بھوک کے شکار جگہوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد بھیج رہا ہے کیونکہ یوکرین کے تنازعے کے اثرات سے لاکھوں افراد کو قحط کا خطرہ ہے

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا