یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔

پشاور: خیبر پختونخواہ میں پہلی مرتبہ ایجوکیشن سٹی کا قیام کیا جا رہا ہے جس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔
پشاور: ایجوکیشن سٹی میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی، کالجز اور سکولز اپنے کیمپسز کھول سکیں گے۔
پشاور: حکومت خیبر پختونخواہ کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان میں اس کو تعمیر کیا جائے گا۔
پشاور: اس کے لئے سات ہزار کنال زمین مختص کر دی گئی ہے اور اس پر 2.7 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
پشاور: اس پر ٹینڈرز اور کیمپسسز بنانے کی رجسٹریشن دوماہ تک شروع کر دی جائے گی۔
پشاور: ایجوکیشن سٹی میں کمرشل اور رہائشی بلاکس بھی بنائے جائیں گے۔
پشاور: ایجوکیشن سٹی کی سپرویژن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات کر گی۔
پشاور: نوجوانوں کو سستی اور بہترین تعلیم فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کامران خان بنگش

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے