اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی ۔ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔فواد چودھری نے اس بارے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف