عمران نیازی حد سے تجاوز نہ کریں

عمران نیازی حد سے تجاوز نہ کریں،وزیراعظم شہباز شرف کی وارننگ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حد سے تجاوز کررہے ہیں ،پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہمت بھی نہ کریں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا اگر عمران خان کو عوامی عہدے سے نااہل قرار دینے کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت ہے تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے، عمران خان اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہمت نہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

عمران خان کے انٹرویو پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا تھا۔