پٹرول عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث مہنگا کیا

پٹرول عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث مہنگا کیا

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ عالمی طورپرمہنگائی بڑھی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے۔ ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کیلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی