مانسہرہ میں جدید ترین ائر پورٹ بنانے کا فیصلہ

پشاور(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے مانسہرہ میں جدید سہولیات سے لیس ہوائی میدان بنانے کا فیصلہ کر لیا ،اس مقصد کیلئے زمین کی خریداری کی اجازت بھی دے دی گئی ہے زمین کے انتخاب کے بعد ایئرپورٹ کیلئے مختص پیسے جاری کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

اس وقت مانسہرہ میں کوئی ایئرپورٹ نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اسلام آباد جانا پڑتا ہے ،بالائی ضلع ہونے کے باوجود ایئرپورٹ نہ ہونے سے یہاں پر سیاحتی سرگرمیاں بھی متاثرہوتی ہیں۔

اب وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مانسہرہ میں ایک جدید ایئرپورٹ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دئیے ہیں، یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے توسط سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے تمام تر فنڈنگ وفاق سے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان