اسلام آباد: (مشرق نیوز) اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پاکستان کے ذمہ قابل ادا قرض6 سال کیلئے موخر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان107 ملین ڈالر قرض موخر کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ جی20 فریم ورک کے تحت پاکستان کے ذمہ قرض6 سال کیلئے موخر کیا گیا۔
قرض موخر کرنے کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اور فرانس کے سفیر نے دستخط کیے۔ جی20 نے جولائی سے دسمبر2021 کے درمیان قابل ادا قرض موخر کیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق جی20 ممالک کیساتھ3 اعشاریہ68 ارب ڈالر تک قرض موخر کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں۔