چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوری کیخلاف وفاقی حکام سمیت صوبائی حکومتوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن اور اس کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان