بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ بونیر کے علاقہ چغرزئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دروازے پردستک دی بیٹا باہرگیا تو اس پر فائرنگ کردی جس کے بعد ماں دروازے پر آئی تو اسے بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
لواحقین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت نہیں ہے ۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے