تحریک انصاف

تحریک انصاف عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ لے اڑی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا، کرک سے اے این پی اے کے سینئر رہنما خورشید خٹک پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

تحریک انصاف اے این پی کی اہم وکٹ گرا دی، ضلع کرک سے خورشید خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی سے 20 سالہ رفاقت کا خاتمہ کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خورشید خٹک کو پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے نے کہا کہ مستقبل میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے، پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

اے این پی کے سابقہ سینئر رہنما خورشید خٹک نے کہا ہے کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

واضح رہے خورشید خٹک 2018 عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے، خورشید خٹک اے این پی کے پارلیمانی بورڈ ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی رہے۔