ضمنی انتخابات این اے31

ضمنی انتخابات، این اے31 کے تمام 265پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے31پرضمنی انتخابات کیلئے تمام 265پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردے دیا گیا جس کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور3600پولیس اہلکاران پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے جائیں گے،ہر پولنگ اسٹیشن پر کم از کم 10پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، ایس ایس پی آپریشنزپشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پشاور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس سیکورٹی پلان تشکیل دے دیاگیاہے .
اس حوالے سے پشاور میں 265پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جنہیں انتہائی حساس قراردے دیا گیا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 10پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے تاکہ پرامن طریقے سے الیکشن کا انعقاد ممکن بنایاجاسکے البتہ ضرورت پڑنے پرمتعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس نفری بڑھائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پشاور سمیت ملک کے مختلف حلقوں میں 16اکتوبر کو ضمنی الیکشن منعقد کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم