صحت کارڈ

صحت کارڈ مریضوں کو غیر معیاری ادویات کی فراہمی

ویب ڈیسک : صحت کارڈ پر مفت علاج کیلئے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو انتہائی گھٹیا معیار کی ادویات کی فراہمی سے متعلق شکایات شدید ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے بھی غیر معیاری ادویات سے متعلق اعتراضات سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ صحت کارڈ پر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو وارڈزمیں ڈاکٹرز جو دوائیاں تجویز کرتے ہیں تاہم مریضوں کو ہسپتالوںکے سٹورسے مذکورہ ادویات کے متبادل انتہائی غیر معیاری اور گٹھیا ادویات فراہم کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کے علاوہ آپریشن تھیٹرز میں استعمال ہونیوالا سرجیکل سامان بھی نچلے درجے کا دیا جارہا ہے جبکہ اس کے بدلے حکومت سے معیاری سامان اور ادویات کے پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے ڈاکٹرز کو بھی پریشانی سے دوچار کیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ اس بارے میں پروگرا م کے سربراہ ڈاکٹر ریاض تنولی سے کئی مرتبہ رابطہ کیا گیا تاہم ان کا موقف سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ شکایات کی چھان بین کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایک انکوائری چل رہی ہے کمیٹی کی سفارشات کے بعد شکایات پر حتمی کارروائی تجویز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا