کرم میں ضمنی الیکشن آج ہوگا،عمران خان،جے یو آئی میں کانٹے کامقابلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشست 45کرم ون پر آج ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور جے یو آئی کے امیدوار کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کی توقع ہے2018کے الیکشن میں یہ نشست پہلی بار پی ٹی آئی نے جیتی تھی اس لئے ضمنی الیکشن میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اس حلقہ میں مجموعی طور پر1لاکھ98ہزار618ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن کیلئے143پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں
جہاں پر ووٹنگ کیلئے مجموعی طور پر359پولنگ بوتھ قائم ہوں گے آج کی پولنگ کیلئے24پولنگ سٹیشن حساس اور119پولنگ سٹیشن انتہائی حساس کے زمرے میں شامل کئے گئے ہیں گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے الیکشن عملہ کو پولنگ کا سامان فراہم کردیا گیا ہے اور پولنگ سٹیشنوں کو چارج بھی حوالہ کردیا ہے الیکشن کیلئے151ملازمین تعینات ہوں گے۔الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق