بنوں:پی ٹی آئی کارکنوں کالانگ مارچ میں ڈنڈے اورغلیل ساتھ لانے کااعلان

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی بنوں نے ڈنڈوں اور غلیل سے لیس ہوکر لانگ مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کردیا 4 نومبر کو پی ٹی آئی بنوں کا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سٹی پارک پُرانا مال منڈی سے نکلے گا
پاکستان تحریک انصاف بنوں کا ایک احتجاجی اجلاس زیر صدارت بنوں سٹی گورنمنٹ کے سابق میئر شپ کے اُمیدوار ملک اقبال جدون خان بمقام سٹی پارک پُرانا مال منڈی بنوں سٹی میں منعقد ہوا اجلاس سے سٹی گورنمنٹ میئر شپ کے سابق اُمیدوار اور ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال جدون خان ، تحصیل ڈومیل چیئرمین ملک اسرار خان ، تحصیل ککی چیئرمین صدر جنیدالرشید خان ، ملک مویز خان وزیر ، ملک خالد ریاض خان ، آصف الرحمن ، نیک جہان شاہ ، حشمت خان وزیر ، ملک خالد خان ، معصوم وزیر ، نور دراز خان وزیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور سارے پاکستان سے قافلے اس دن اسلام آباد پہنچیں گے

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی