شہبازشریف چینی صدر ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی چین کےصدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ، سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور سٹریٹجک پارٹنر شپ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔ وزیراعظم نے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم