گورنری میں دلچسپی نہیں،لانگ مارچ میں شرکت کروںگا،مشتاق غنی

گورنری میں دلچسپی نہیں،لانگ مارچ میں شرکت کروںگا،مشتاق غنی

ویب ڈیسک :گورنرخیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ میں ایبٹ آباد کے کارکنوں کے ساتھ شریک ہوںگے جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ گورنر آئینی عہدہ ہے ان پرواضح کردوں کہ مجھے اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ سب سے پہلے عمران خان کا سپاہی ہوں اور اس کی کال پر باہر نکلوںگا۔ اپنا گورنر لگانا ہے تو آج ہی لگادیں۔
عمران خان اگر سپیکر نہ لگاتا تو آج گورنر بھی نہ ہوتا یہ عہدہ عمران خان کی دین ہے۔ پشاور پریس کلب میں لائیز ان کارپوریشن میڈیا کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد حقیقی آزادی کیلئے ہے جس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عمران خان کا سپاہی ہوں جو ہدایات ملیں گی اس پر عمل کروں گا جس دن عمران خان بلائیں گے ایبٹ آباد کے شہریوں اور کارکنوں کے ساتھ لانگ مارچ مین شریک ہوںگا۔
مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے بیشتر منصوبے شروع کئے ہیں۔ آج وفاقی حکومت نے مہنگائی اس قدر بڑھا دی کہ 25ہزار میں غریب کا گزارہ نہیں ہوسکتا لیکن عمران خان کی حکومت نے انہیں 10لاکھ روپے کا صحت کارڈ دیا ہے انہیں اطمینان ہے کہ وہ بہتر سے بہتر ہسپتال میں اپنا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت اب تعلیم کارڈ پر کام کر رہی ہے صحت کارڈ، تعلیم کارڈ اور کسان کارڈ تمام شہریوں کے لئے ایک فلاحی حکومت کے اقدامات ہیں ۔
مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے صحافی پورے پاکستان کے صحافیوں سے مختلف ہیں یہاں اقدار اور صحافت کے اصول کا خیال رکھا جاتا ہے۔ مشتاق غنی نے پریس کلب کو5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش