لنڈی کوتل مشروم کی کاشت

لنڈی کوتل میں مشروم کی کاشت کا تجربہ کامیاب

ویب ڈیسک : محکمہ زراعت خیبر نے جمرود کے مختلف علاقوں شاہ کس ورمنڈو میلہ،غنڈی،ملاگوری ،گودرو دیگر میں مشروم کی مختلف اقسام کی پہلی دفعہ کاشت کی ہے جس کی فصل تیار ہوگئی ہے اور بہت جلد اس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ڈائریکٹر جنرل زراعت ضم شدہ علاقہ جات مراد علی خان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر خیبر ضیاء الاسلام داوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ مشروم کی مختلف اقسام کی کاشت قبائیلی علاقوں میں کی گئی تھی جو اب تیار ہوگئی ہے جو کہ بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بہت کم رقبہ میں مشروم کی بڑی کاشت کی جاسکتی ہے جس سے قبائلی علاقوں کے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا اور اس کے لیے سینکڑوں کسانوں کو تربیت بھی دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور خاص کر جمرود کی معتدل آب و ہوا مشروم کی کاشت اور تیاری کے لیے موزوں ہے۔اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ نوید خان آفریدی نے شاہ کس جمرود میں صلاح الدین خان کے مشروم ہاؤس کا دورہ کیا جو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان سپر فوڈمشروم کی کاشت کے تحت قائم کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مشروم کی ساخت مسام دار اور گوشت کی طرح ہوتی ہے جس کی کاشت جمرود میں کی گئی ہے اور اب اس کے فوائد بھی ملنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان