لکی مروت ،ٹی ایم اے ملازمین

لکی مروت،ٹی ایم اے ملازمین کی ریلی،سروسز بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک:تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن لکی مروت کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ورکرز فیڈریشن کے رہنما حاجی انور کمال کی قیادت میں احتجاجی ملازمین کی بڑی تعداد ٹانچی آفس سے احتجاج کرتے ہوئے لکی تاجہ زئی روڈ پر سے ہوکر لاری اڈے پر قاضی اشفاق چوک میں جمع ہوئے انہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے اور اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ، قبل ازیں ٹانچی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی انور کمال، زاہد حسین شاہ اور مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ ٹی ایم اے اہلکاروں کو گذشتہ4ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ سابقہ ملازمین پانچ ماہ سے پنشن سے محروم ہیں��
تنخواہوں کے بغیر ان کے لئے گزر بسر مشکل ہوگیا ہے یہاں تک کہ تاجروں نے انہیں قرض پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی تک روک دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مئی سے ستمبر تک اڑھائی کروڑ روپے مقامی وسائل/ذرائع سے اکانٹ میں آئے تھے جو غائب ہیں، ہر ماہ 40لاکھ سے زائد آمدن ہوتی ہے لیکن ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لئے پھوٹی کوڑی دستیاب نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 15 نومبرتک تنخواہیں اور پنشن ادا نہ کی گئی تو احتجاجاً میونسپل سروسزکی فراہمی بند کردی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  رستم میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد شدید زخمی