گیس کی قیمتوں میں اضافہ

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا

ویب ڈیسک :سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا ۔سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافے کی درخواست کردی۔سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافیکی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادی ہیں۔اوگرا کے مطابق گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے، سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جو کہ1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔
سوئی ناردرن نے اوگرا سے درخواست کی ہے کہ گیس کی اوسط قیمت 1840 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نیگیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافی کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ سوئی سدرن نے اوگرا سے درخواست کی ہیکہ گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق