کوہاٹ پولیس ٹریننگ سکول

کوئٹہ،دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سکول پر بم حملہ

ویب ڈیسک : کوہاٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سکول پر دستی بم سے حملہ کر دیا ۔ دستی بم مرکزی گیٹ کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جمعہ کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ کے گیٹ پر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ دھماکہ سے کوئی جانہ نقصان نہیں ہوا۔
حملہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جن میں دو اشتہاری مجرم اور 4 سہولت کار بھی شامل ہیں۔دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ قاسم علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور اور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول عبدالحئی کے ہمراہ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں سے ملنے والے اہم شواہد کا معائنہ کیا۔ ریجنل پولیس چیف نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران متعلقہ پولیس حکام کو واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان