پشاور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

پشاور ‘ سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ،شہری خوف کا شکار

ویب ڈیسک : پشاور میں سٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں شام ڈھلتے ہی شہری گلی کوچوں میں نکلنے سے گریز کرنے لگے جبکہ پولیس نے بھی چند ایک مقامات پر رائیڈرز اور چیکنگ شروع کردی ہے تاہم پشاور میں سٹریٹ کرائمز میں کمی سامنے نہیں آرہی ہے ماہ اکتوبر میں اعداد و شمار کے مطابق پشاور پولیس نے اغواء برائے تاوان کے 3، اغواء کے 4، بچوں کو اٹھانے کے دو اور بچوں کے اغواء کے 7،چوری اور ڈکیتی کی 94وارداتیں درج کی گئی ہیں
اس کے علاوہ ماہ اکتوبر میں کار لفٹنگ کے 17، کار چھیننے کے 2، موٹر سائیکل چھیننے کے 20، موٹر سائیکل چھیننے کے 6، زخمی ہونے کے 56 اور اقدام قتل کے 71 واقعات اور قتل کے 55 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں پشاور میں مسلسل جرائم اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ شام ڈھلتے ہی شہریوں نے گھروں سے نکلنا بھی کم کردیا ہے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چیکنگ کی جاتی ہے تاہم عملی طور پر اب تک اس کا اثر سامنے نہیں آسکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار