کرک ڈاکٹروں کی موجودگی

کرک میں”بھوت” ڈاکٹروں کی موجودگی کا دوسرا کیس

ویب ڈیسک : کرک میں گھوسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی کا دوسرا واقعہ بھی تصدیق کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی انکوائری کے بعد تحصیل بانڈہ دائود شاہ کے صحت مراکز اور ٹائپ سی ہسپتال میں غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند مہینے قبل تخت نصرتی وغیرہ کے ہسپتالوں میں گھوسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی کی شکایات پر انکوائری ہوئی تھی جس میں الزام کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اس قسم کی شکایت کرک کی دوسری تحصیل بانڈہ دائود شاہ سے متعلق بھی رپورٹ کی گئی تھی
ہیلتھ انڈی مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے تحصیل بانڈہ دائود شاہ کے پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرزپر31ملازمین کی غیر حاضری کی نشاندہی کی تھی یہ تمام افراد طویل غیر حاضری کے بعد بھی باقاعدگی کے ساتھ تنخواہیں لے رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ٹائپ سی ہسپتال بانڈہ دائود شاہ میں بھی طبی عملہ طویل دنوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا ہے ابتدائی انکوائری کے بعد آئی ایم یو نے اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی ہے جس پر محکمہ صحت نے متعلقہ ایم ایس اور ڈی ایچ او کو کارروائی کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی