اسلامیات کی کتب میں غلطیاں

اسلامیات کی درسی کتب میں سنگین غلطیاں نظر انداز

ویب ڈیسک :پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں میں مختلف کلاسزکی اسلامیات کی کتابوں میں سنگین غلطیوں کی نشاندہی کے باوجود اس مسئلے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس سے سرکاری سکولز میں طلبہ اور اساتذہ دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سمیت دوسرے اضلاع کے سرکاری سکولوں میں چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کو غلطیوں سے بھری اسلامیات کی کتاب پڑھائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں سنگین غلطیوں کی نشاندہی کے بعد اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ عام نہیں کی گئی اور ایک مراسلہ جاری کیا گیا
جس میں کتب کی غلطیاں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم اسلامیات کی یہ کتب طلبہ سے واپس لینے کی بجائے زبانی طور پر اسے درست پڑھانے کی ہدایت کی گئی جس کے نتیجے میں سرکاری سکولوں میں اسلامیات کی کتب میں غلطیوں کو قلم سے ٹھیک کرکے پڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں زیر تعمیردیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 1زخمی