ڈیرہ اسماعیل خان بچے ذبح

ڈیرہ اسماعیل خان میں سفاک قاتل نے7سالہ بچے کو ذبح کر دیا

ویب ڈیسک : گومل یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ کے قریب5روز قبل لاپتہ ہونیوالے 7سالہ کمسن بچے کو انتہائی بیدردی سے قتل کر کے اس کی نعش قریبی اراضیات میں پھینک دی گئی ۔ پولیس نے مقتول 7سالہ حسین اللہ محسود کی نعش برآمد کرکے قاتل کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ 15نومبر کو تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میر بادشاہ کالونی قریشی موڑ سے میر حماد محسود سکنہ مکین جنوبی وزیر ستان کا 7سالہ بیٹا حسین اللہ محسود اس وقت گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا جب اس کا والد گھر کا سامان نئے مکان منتقل کرنے کیلئے رکشہ لوڈر کے ساتھ گیا تھا ۔
بچے کی گمشدگی کی رپورٹ گومل یونیورسٹی میں درج کرائی گئی۔ 9سالہ عدنان کے مطابق ملزم کامل محسود ولد مروت خان سکنہ مکین جنوبی وزیرستان 7سالہ حسین اللہ محسود کو اپنے ساتھ لے گیا جبکہ عدنان کو کمرے میں بند کر دیا تھا ۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گنے کے کھیتوں سے 7سالہ حسین اللہ محسود کی نعش ملی جسے گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کی نعش ملنے کے واقعہ کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم کامل محسود کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وکلاء کا آئینی ترامیم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان